کراچی میں کلک انتظامیہ کا مبینہ طور پر جعلی ٹینڈر کے ذریعے رشوت لئے جانے کا انکشاف، چیئرمین صدر ٹاؤن کا بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ احتجاج

صدر ٹاؤن کے چیئرمین منصوراحمد شیخ نے بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ کومپٹیکٹیو اینڈ لائیوبل سٹی آف کراچی (کلک) کے آفس پر احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ چیئرمین صدر ٹاؤن کا دعویٰ ہے کہ کلک انتظامیہ عرصہ دراز سے کراچی کی عوام کو تعمیر و ترقی کے نام پر بے وقوف بنارہی ہے۔

کلک انتظامیہ کے خلاف ہونے والے احتجاج میں صدرٹاؤن کونسل میں اپوزیشن لیڈر منیر اقبال گدی سمیت دیگر منتخب نمائندوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کلک کیخلاف بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔

چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر منصور احمد شیخ کا کہنا ہے کہ کہ کلک ادارے میں کرپشن اور لوٹ مارکابازار گرم ہے ورلڈ بینک کیجانب سے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں دئیے گئے فنڈز کی آپس میں بندربانٹ جاری ہے۔ پی ڈی کلک سے پچھلے تمام منصوبوں کا حساب لیا جائے۔

چیئرمین صدر ٹاؤن منصوراحمد شیخ کاکہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے نام پر کراچی کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے کورنگی اور سہراب گوٹھ ٹاؤن کے بعد آج صدرٹاؤن کے نمائندے کلک کی خردبرد کیخلاف آواز بلندکررہے ہیں۔

منصوراحمد شیخ نے کہا کہ ٹرانزیشن پیریڈ کافائدہ اٹھا کر جعلی ٹینڈرز کے ذریعے 15سے18فی صد رشوت وصول کی جارہی ہے۔ ٹھیکیداروں سے ملی بگھت کرکے تعمیرشدہ منصوبوں کی ازسرنوتعمیر کے ٹینڈرز جاری کرنا غیرقانونی ہے۔ ہم نے احتجاج کرتے ہوئے کلک سے اپنے فوکل پرسن کو واپس بلا لیا پروجیکٹ ڈائریکٹر کلک کو قانونی نوٹس بھیجا گیا جسکا اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts