کراچی میں کتے کے کاٹنے کے کیسز میں 400 فیصد تک اضافہ

کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کو پریشان کردیا۔ شہرقائد میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ 6 ماہ میں 16 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

سٹی ٹوئنٹی ون نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں 400 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ شہر میں گزشتہ 6 ماہ میں 16 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح اسپتال میں 7 ہزار 738 جبکہ سول اسپتال میں 5 ہزار سے زائد کتے کے کاٹنے کے کیسز لائے گئے ہیں۔

شہرقائد میں آوارہ کتوں کی بہتات اور کتے کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شہریوں نے پریشانی کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts