کراچی میں مہلک کانگو وائرس نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کانگو وائرس میں مبتلا 55 سالہ شخص انتقال کرگیا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کانگو وائرس میں مبتلا شخص کو دو روز قبل جناح اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، اس دوران مریض کے کچھ ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے۔
جس کے بعد گزشتہ روز مریض کی کانگو وائرس رپورٹ مثبت آئی تھی، اسپتال لانے سے قبل مریض کی حالت خراب تھی۔
محکمہ صحت کے ترجمان نے مزید کہا تھا کہ طبی امداد فراہمی کے بعد حالت میں بہتری آرہی تھی لیکن طبی امداد کے باوجود مریض جانبرنہ ہوسکا۔