شہرقائد میں نمائش چورنگی کے مقام پر کار سوار نے ٹریفک پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر زخمی کردیا۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
نمائش چورنگی پر واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹریفک پولیس اہلکار نے کار سوار کو روکنے کی کوشش کی تو کار سوار نے ٹریفک پولیس اہلکار پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھادی۔ زخمی ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکار کی شناخت اے ایس آئی یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔