کراچی میں ڈینگی پھیلنے لگا، 24 گھنٹوں میں 12 کیسز رپورٹ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ڈینگی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ستمبر میں اب تک ڈینگی کے 223 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں ڈینگی کے مزید 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی کے ضلع شرقی اور ضلع وسطی سے 5، 5 جبکہ ضلع کورنگی سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

شہر قائد میں ماہ ستمبر میں ڈینگی کے 223 کیسز رپورٹ ہوئے، 108 ضلع شرقی ، 28 ضلع وسطی، 21 ضلع کورنگی ، 51 ضلع جنوبی، 9 ضلع ملیر جبکہ 5 ضلع کیماڑی سے رپورٹ ہوئے۔

رواں سال سندھ میں ڈینگی کے اب تک مجموعی طور پر ایک ہزار 228 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس میں سے 999 کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے اور ان میں سے 427 کیسز کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts