کراچی میں ڈیفنس فیز 5 زمزمہ اسٹریٹ پرتیز رفتار کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فیز 5 تیزرفتار کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے کار کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈیفنس فیز فائیو زمزمہ اسٹریٹ پر 17 سالہ نوجوان حسن نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر جاتے اہلکار کامران کو کار سے ٹکر ماردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار 17 سالہ نوجوان کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

گرفتار نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ گاڑی چلا رہا تھا، غلطی اسکی نہیں بلکہ اہلکار نے خود میری گاڑی کی طرف ٹکر ماری بلکہ میری ونڈ اسکرین بھی توڑ دی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق اہلکار کے پاس سے اسلحہ رکھنے کا لیٹر بھی ملا ہے، لیٹر کے مطابق اہلکار کا نام کامران اور تعلق سیکیورٹی زون 1 سے تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts