کراچی میں ڈکیتی کی مزاحمت پرقتل، بھائی نے سیکیورٹی گارڈ اور رکشے والے پرشک ظاہر کردیا

کراچی کے علاقہ پی ای سی ایچ ایس میں کشمیر روڈ کے قریب گزشتہ روز افسوسناک واقعہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان شاہ رخ گولی لگنے کے باعث انتقال کرگیا۔ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔مقتول کے بھائی جہانزیب نے سیکیورٹی گارڈ اور رکشے والے پر شک ظاہر کرتے ہوئے دونوں کو شامل تفتیش کرنے کی سفارش کردی ہے۔

واقعہ کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں بھائی جہانزیب کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی کو شام کے وقت فون پر بھائی کو گولی لگنے کی اطلاع ملی۔جہانز یب نے بیان دیا ہے کہ اسکی بہن اور والدہ اسپتال سے واپس لوٹیں تو ملزم انکے پیچھے گھرتک آیا۔رکشہ سے اترنے پر بہن اور والدہ سے لوٹ مار کی اس دوران شاہ رخ گھر سے باہر نکلا تو ملزم نے اس پر گولی چلادی اور فرار ہوگیا۔بھائی کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

مقتول شاہ رخ کے بھائی جہانزیب نے میڈیا سے گفتگو میں سیکیورٹی گارڈ پر بھی شک کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ڈکیتی کی واردات کے دوران سیکیورٹی گارڈ نے کوئی مداخلت نہیں کی۔پولیس سے سیکیورٹی گارڈ اور رکشہ والے کو تفیش میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔

پی ای سی ایچ ایس میں ہونے والے اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹج بھی منظر عام پر آچکی ہے جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک شخص رکشہ سے اترنے والی دو خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرتا ہے اس دوران گھر سے نوجوان نکلتا ہے جس پرلوٹ مار کرنے والا شخص گولی چلادیتا ہے اور فوری طور پر موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوجاتاہے۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts