کراچی کی مصروف ترین شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے مقام پر موجود راشدمنہاس فلائی اوور کا ایک ٹریک ترقیاتی کام کے باعث بند کردیا گیا ہے جسکے نتیجے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ ڈرگ روڈ راشد منہاس برج کے اوپر ترقیاتی کام کے باعث ایک ٹریک بند ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے مسافر حضرات سے گزارش ہے کہ شاہراہ فیصل سے آواری ٹاور جاتے ہوئے انتہائی بائیں لائن استعمال کریں۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستوں سے بھی آگاہ کیا گیا ہے جسکے مطابق گلستان جوہر جانے والے حضرات ملیر ہالٹ سے ماڈل کالونی قبرستان جناح آؤٹ جناح ان اور اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر سے پہلوان گوٹ وہاں سے گلستان جوہر باآسانی جا سکتے ہیں۔
شاہراہ فیصل سے آنے والے حضرات کالونی برج چڑھ کر شمع شاپنگ سینٹر سے سنگر چورنگی وہاں سے مین کورنگی روڈ استعمال کرتے ہوئے ڈیفنس کی طرف جا سکتے ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مسافر حضرات سے گزارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا انتخاب کریں مزید پریشانی کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کریں جہاں ہمارے نمائندے ہمہ وقت شہریوں کی مدد کے لیے موجود ہیں۔