کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 130 روپے مقرر، انتظامیہ کو قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سرکاری طور پر چینی کی فی کلو قیمت مقرر کردی گئی۔ کمشنر کراچی نے شہر بھر میں چینی 130 روپے فی کلو میں فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے ہول سیل میں چینی کی قیمت 123 روپے کلو مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں چینی کی قیمت 130 روپے کلو مقرر کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور  انتظامیہ کو نئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ جو قیمتوں پر عملدرآمد نے کرے اسکے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ ادارہ شماریات نے گزشتہ روز اکتوبر میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کیے جس کے مطابق اکتوبر 2023 میں مہنگائی کی شرح 26.89 رہی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts