کراچی میں چھینے گئے موبائل فون افغانستان اسمگل کئے جانے کا انکشاف

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے دوران شہری سب سے زیادہ موبائل فون سے محروم ہوتے ہیں۔ شہرقائد میں چھینے جانے والے موبائل فون افغانستان اسمگل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ لنڈی کوتل پولیس نے طور خم بارڈر پر اسمگل کئے جانے والے 66 قیمتی موبائل فون برآمد کرلئے۔

 

جنگ کی رپورٹ کے مطابق کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پاک افغان طور خم بارڈر پر پر چیکنگ کے دوران لنڈی کوتل پولیس نے 66 قیمتی موبائل فونز کی کھیپ پکڑی ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں اطلاع ملنے پر انہوں نے لنڈی کوتل تھانے کے ایس ایچ او شاہ خالد خان سے رابطہ کر کے مذکورہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز اور برانڈ کے نام کی فہرست حاصل کی ہے۔

 

محمد رضوان کے مطابق مذکورہ موبائل فون کے آئی ایم ای آئی نمبرز سے سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) کراچی کے ذریعے ان کے مالکان کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ موبائل فونز کا مختلف موبائل فون کمپنیوں، سی پی ایل سی اور پولیس کے ریکارڈ سے موازنہ کیا جا رہا ہے۔

 

محمد رضوان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں سے چھینے گئے موبائل فونز کی بڑی تعداد افغانستان اسمگل کی جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ تو ایک کھیپ ہے جو پکڑی گئی ہے، اب تک نہ جانے کتنے موبائل فون مختلف افغان بارڈر ایریا سے پاکستان سے اسمگل کیے جا چکے ہوں گے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts