کراچی میں چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد، ٹریفک پلان جاری، گرین اور اورنج لائن بس بند رہے گی

کراچی میں چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوچکا ہے، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پہنچے گا۔

جلوس کی گزرگاہ پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے، جلوس کی گزرگاہ پر آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے، سڑکوں اور گلیوں کو بسیں اور واٹر ٹینکر لگاکر بند کیا گیا ہے۔

جلوس نشترپارک،شاہ خراسان روڈ،ایم اے جناح روڈ،پریڈی اسٹریٹ تبت چوک سے گزرے گا۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پہنچے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو جوبلی یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائیگا، ناظم آبادسے آنے والے ٹریفک کو لسبیلہ سے نشترروڈ جانے کی اجازت ہوگی۔

لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ آنے والا ٹریفک تین ہٹی سے جیل چورنگی بھیجا جائیگا، اسٹیڈیم روڈ سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے والا ٹریفک کشمیرروڈ، سوسائٹی سگنل سے شاہراہ قائدین کی طرف جاسکتا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے سے آنے والا ٹریفک راشد منہاس روڈ، لیاقت آباد سے سائٹ ایریا شیرشاہ ماڑی کی جانب جاسکے گا، چھوٹی بڑی کوئی بھی گاڑی گرومندر سے نمائش کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

چپ تعزیہ کا دوسرا جلوس دوپہر 2 بجے امام بارگاہ قصرمصعب رضویہ سوسائٹی ناظم آباد سے برآمد ہوگا، جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نماز مغربین کے وقت مارٹن روڈ پر واقع امام بارگاہ شاہ نجف پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

ٹریفک پولیس نے جلوسوں کے باعث متبادل روٹس کا اعلان کردیا ہے، نارتھ ناظم آباد، حیدری اور ناظم آباد نمبرسات سے آنے والا ٹریفک لیاقت آباد دس نمبر کو موڑ دیا جائے گا۔

واٹر پمپ سے کریم آباد فلائی اوور دوپہر ایک بجے ٹریفک کیلئے بند ہوجائے گا، جبکہ سندھی ہوٹل سے ٹریفک کو یونیورسٹی روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

دوپہر ایک بجے کے بعد ٹریفک گرومند سے بنوری ٹاؤن سگنل، نیوایم اے جناح روڈ کی طرف موڑدیا جائے گا، اس دوران گرین اور اورنج لائین سروس بند رہے گی۔ 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts