کراچی میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان کا ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کے کراچی میں واقع ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے ریسٹورنٹ کو سیل کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خرم شیرزمان کا ریسٹورنٹ کراچی کے علاقے صدر میں واقع ہے جسے سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سیل کیا گیا ہے۔

 سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خرم شیرزمان کے ریسٹورنٹ کو صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال اور غیر معیاری خوراک کی فراہمی کی وجہ سے سیل کیا گیا۔ 

اس کے علاوہ  کراچی کے ضلع جنوبی میں مزید دو ریسٹورنٹ کو بھی ناقص صفائی ستھرائی اور غیر معیاری خوراک کی فراہمی پر سیل کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے اپنے ریسٹورنٹ کی بندش کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی نقصان کےساتھ کاروباری نقصان پہنچانے پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ انسانی حقوق کمیشن سندھ حکومت کی فسطائیت کا نوٹس لے۔ 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts