Search
Close this search box.

کراچی میں پولیس ڈاکوؤں کو قابو کرنے میں ناکام ہوچکی،عید کے بعد تحریک شروع کریں گے،حافظ نعیم

جماعت اسلامی کراچی کے مرکز اداری نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ  کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پرقتل کے واقعات بڑھ گئے، المیہ ہے کہ موٹر سائیکل اور موبائل چھینتے ہوئے شہر میں لوگ قتل ہورہے ہیں۔ کراچی میں ڈاکٹر اور انجینئر کو قتل کیا جارہا ہے

انہوں نے کہاکہ پانچ ماہ میں کراچی 78 افراد صرف چھینا چھبٹی پر قتل ہوئے۔ یہ اسٹریٹ کرمنلز آتے کہاں سے ہیں ، دنیا کے کس شہر میں اس طرح لوگوں کو قتل جاتا ہے ،شہر کی آدھی پولیس پروٹوکول پر لگی ہوئی ہے، پولیس شہر میں ڈاکووں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے، عید کے بعد تحریک شروع کریں گے  

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم 40 سال سے شہر میں راج کررہی ہے۔ یہ دونوں جماعتیں نورا کشتی کررہی ہیں اور اسٹریٹ کرمنلز ہمارے بچوں کی جان لے رہے ہیں 

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ کراچی میں بے امنی بڑھتی جارہی ہے اور حکومت کچھ کرنے کو تیار نہیں ہے ، لوگ مایوس ہوتے جارہے ہیں اور والدین اب اپنے بچوں کو بیرون ملک بھیجنا چاہتے ہیں

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کے الیکٹرک کے پر کوئی بات کرنے تیار نہیں۔ پیپلز پارٹی کے الیکٹرک پر صرف بیان دے کر خود کو بری الزمہ نہیں ہوسکتی ہے ۔۔ بڑے لوگ اپنے مراعات کم کریں ۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں