کراچی میں پولیس افسر کے بیٹے کا ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہونے کا انکشاف

کراچی میں پولیس افسر کے بیٹے کا ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزم کے والد کے ساتھ اسکے بھائی پولیس میں مختلف محکموں میں فائز ہیں۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کلری لیاری میں 3 روز قبل مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے 2 ڈاکوؤں سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزم شاہجہان اور مراد نے اپنے گینگ سے متعلق انکشافات کیے ہیں جن میں پتا چلا ہے کہ 8 رکنی ڈکیت گروہ کے سرغنہ معیز کے والد اور 2 بھائی پولیس میں ہیں۔

ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے متعدد شہریوں کو دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے زخمی اور قتل کیا، دوران ڈکیتی کھارادر پولیس سے مقابلے میں ان کا ایک ساتھی زخمی ہو کر گرفتار ہوا جب کہ ان کا گینگ کلفٹن، لیاری اور پہلوان گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں وارداتیں کرچکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ڈسٹرکٹ ایسٹ اور سینٹرل میں متعدد وارداتیں کی ہیں، ملزم معیز وارداتیں کرنے کے بعد خیبر پختونخواہ اور ہزارہ میں روپوش ہو جاتا ہے۔ معیز کے والد اور 2 بھائی پولیس میں ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts