کراچی میں پبلک پارکس میں داخلہ اور پارکنگ فیس کی وصولی پر عدالت کا اظہار برہمی

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے پبلک پارکس اور پلے گراؤنڈز میں داخلہ اور پارکنگ فیس وصول کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق کراچی میں پبلک پارکس اورپلے گراؤنڈز میں داخلہ اور پارکنگ فیس وصولی کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت  نے کہا کہ شہری حکومت کے اداروں نے سب کو گھن چکر بنا رکھا ہے، ہم پبلک پارکس اور پلے گراؤنڈز میں کمرشل کام نہیں ہونے دیں گے۔

سماعت میں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے پبلک پارکس اورپلے گراؤنڈز میں داخلہ فیس ختم کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عدالت نے کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور دیگر اداروں کے تحت چلنے والے پارکس اورپلے گراؤنڈز کی تفصیلات طلب کرلی۔

عدالت نے کہا کہ پبلک پارکس اگر کسی کو لیز پر دیے ہیں تو اس کی بھی فہرست پیش کی جائے۔ اس دوران کے ایم سی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کے ایم سی نو پرافٹ نو لاس پر کام کررہا ہے، ہم نے پارکس میں داخلہ فیس معطل کردی ہے۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts