پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پانی کا بحران کتنا سنگین ہے؟ کون کون سے علاقے پانی سے محروم ہیں؟ شہرقائد کو کتنے اضافی پانی کی ضرورت ہے؟ معاملہ کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کے زیرصدارت ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ساتویں مردم و خانہ شماری کرانے کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سینسس مانیٹرنگ کمیٹی قیام کی منظور ی بھی دی گئی۔تمام معاملات کے جائزہ کے لئے بنائی گئی کمیٹی میں تمام صوبائی چیف سیکرٹریز، چیئرمین نادرا، چیف کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران شامل ہوں گے۔ مردم شماری کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور جی آئی ایس مانیٹرنگ سسٹم استعمال کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزرائے اعلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کی ڈیمانڈ پر سی سی آئی اجلاس کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم نے سی سی آئی کے مستقل سیکریٹریٹ کے قیام پر کونسل کے ممبران کو مبارکباد بھی دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت وفاق کی تمام اکائیوں اور اسٹیک ہولڈز کی مشاورت سے قومی ایشوز کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔