کراچی میں پانی کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا، میئرکراچی مرتضٰی وہاب

میئرکراچی مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ شہر میں پانی کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔ کراچی میں پانی موجود ہے۔ پانی کی منصفانہ تقسیم سے پانی کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو سب سے زیادہ واٹربورڈ سے شکایت ہے، کوشش ہے کراچی میں پانی کا مسئلہ جلد حل کریں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں پانی میں بھرپور موجود ہے، کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں 24گھنٹے پانی آتا ہے، کچھ بدنصیب علاقوں پینے کا پانی بھی نہیں ملتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتے ہیں، اللہ ہمیں توفیق دے کراچی کےعوام کی خدمت کریں، مشکل فیصلوں میں عوام اور میڈیا کے تعاون کی ضرورت ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ پانی کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں، واٹر بورڈ نے گزشتہ بارش میں بھی بہترین کام کیا، کراچی واٹربورڈ نے ماضی میں بہت اچھا کام کیا۔

کراچی کے میئر کا کہنا ہے کہ ممکنہ بارش کے حوالے سے نصوبہ بندی کررہے ہیں، کوشش ہے واٹربورڈ کو غیرسیاسی طور پر چلاسکیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts