کراچی میں نیگلیریا سے ایک اور شہری کی موت، رواں سال اموات کی تعداد 7 ہوگئی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نیگلیریا نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ نیگلیریا میں مبتلا 23 سالہ شہری انتقال کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق جان لیوا دماغ خور جرثومے نگلیریا کی سبب ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا،محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں  رواں سال نگلیریا سے ہونے والی ساتویں موت کی تصدیق کردی 

محکمہ صحت سندھ کے مطابق فیصل بیس کا رہائشی 23 سالہ  محسن نامی نوجوان نگلیریا کے سبب جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ متاثرہ شخص کا تعلق میرپورخاص سے تھا جس کو ابتدائی علامات کے طور پر بخار ، سردرد  اور خون کی الٹیاں ظاہر ہوئیں تھیں۔

محسن تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں گزشتہ رات اسکا انتقال ہوگیا۔ طبی ماہرین کے مطابق نیگلیریا کی علامات میں سر درد، بخار، متلی، الٹی، گردن میں اکڑ ،  اور دورے پڑنا شامل ہیں۔ 

طبی ماہرین کا کہنا ہے کے  نیگلیریا فولیری دماغ کھانے والا امیبا ہے۔ اسے کلورین سے آسانی سے مارا جا سکتا ہے۔ شہری پانی کے ٹینکس میں کلورین ملائیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts