Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں نیگلیریا سے ایک اور شہری انتقال کرگیا

کراچی میں دماغ خور امیبا نے ایک اور زندگی نگل لی۔ ڈیفنس کراچی کا رہائشی 21 سالہ نوجوان نگلیریا فولیری سے جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی 21 سالہ نوجوان کو 18 جون کو سخت بخار کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ نوجوان ڈیفنس کی نجی سوئمنگ پول کی اکیڈمی میں نہایا تھا۔

نوجوان جب سے ہی اسپتال میں زیرعلاج تھا جسے طبعیت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور گزشتہ روز 6 جولائی بروز جمعرات انتقال کرگیا۔

محکمہ صحت کے مطابق حالیہ عرصے میں نگلیریا کے باعث یہ مجموعی طور پر چھٹی اموات ہوئی ہے۔  جاں بحق افراد میں 4 کا تعلق کراچی، ایک شخص کا کوئٹہ اور ایک کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts