کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 17 مئی سے شروع ہوں گے

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے میٹرک بورڈ کراچی کے آج جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کراچی میں 17 مئی کو نویں اور دسویں جماعت کا پہلا پرچہ ہوگا۔


صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل گروپ کے امتحانات لئے جائیں گے۔ سائنس گروپ کے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2 جون جبکہ دسویں جماعت کے امتحانات 3 جون تک جاری رہیں گے۔ جنرل گروپ کا آخری پرچہ 13 جون کو ہوگا۔ امتحان میں 2 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات حصہ لیں گے۔



چیئرمین سید شرف علی شاہ کا کہنا ہے کہ طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جلد ہی تمام اسکولوں کو جاری کردئے جائیں گے جبکہ پرائیوٹ طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ انکے رہائشی پتوں پر ارسال کئے جائیں گے۔


ترجمان میٹرک بورڈ نے کہنا ہے کہ امتحانات کو فول پروف بنانے اور نقل کی روک تھام کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سال تمام مضامین کے پرچے لیے جائیں گے۔ 


انہوں نے کہا کہ امتحانات کا پرچہ 40 فیصد ایم سی کیوز، 40 فیصد مختصر اور 20 فیصد طویل سوال پر  مشتمل ہوگا۔ امتحانات اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت لیے جارہے ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts