کراچی میں نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں تک کلاسز بند کر دیں


پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کی شدت تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر کراچی کے نجی اسکول نے ایک ہفتے کیلئے پرائمری لیول کی کلاسز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کے مطاںق پہلی سے پانچویں جماعت تک کی کلاسز کے لئے اسکول بند کیا گیا ہے۔

نجی اسکول نے والدین کے لیے ہدایت نامہ بھی جاری کردیا۔طلبہ ایک ہفتے تک گھر سے ہی آن لائن کلاسز لیں گے۔ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طالبعلموں کو گروپ کی صورت میں ایک دن بلایا جائیگا۔

کلاسز کے دو گروپ کرکے تین دن ایک اور اگلے تین روز دوسرے گروپ کو بلایا جائیگا۔
صرف نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ روزانہ اسکول آئیں گے۔بارہ سال کے طالب علموں کو ویکسینیشن کارڈ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts