کراچی کے علاقے منگھوپیر ناردرن بائی پاس کے قریب نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل سے طالبعلم کی لاش ملی جو پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہاسٹل سے ملنے والی طالب علم کی لاش 2 سے 3 دن پرانی ہے، مرنے والے طالب علم کی شناخت امن کمار کے نام سے ہوئی اور وہ بی ایس سی ایس تھرڈ ائیر میں زیر تعلیم تھا۔
پولیس نے بتایا کہ طالب علم کی موت کی وجہ جاننے کے لیے لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مزید تحقیقات کیلئے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب متوفی کے پھوپھا راج کمار اورہاسٹل انچارج عابد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متوفی امن کمارکا تعلق شہداد کوٹ سے تھا اور وہ ہاسٹل کے روم میں 2 ماہ سے اکیلا رہائش پذیر تھا، مرنے والا نوجوان تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، ڈاکٹر کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق امن کمار کی طبعی موت ہوئی ہے۔