کراچی پولیس نے کوئٹہ سے کراچی سپلائی کیلئے لائی جانے والے منشیات کی بڑی مقدار پکڑلی۔ شاہ لطیف پولیس نے بین الصوبائی ڈرگ سپلائر گروہ کا کارندہ گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزم زیر استعمال کار کے خفیہ خانوں اور ٹائروں میں منشیات چھپا کر سپلائی کیلئے لایا تھا۔
ملزم سے تیس کلو سے زائد چرس کے چھوٹے اور بڑے پیکٹس برآمدکرلئے گئے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیشنل ہائی وے کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی۔گرفتار ملزم کے نام پولیس کو مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔
گرفتار ملزم نے دوران تحقیقات برآمد منشیات شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کا ٹاسک دئیے جانے کا انکشاف کیا۔گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
گرفتار ملزم کے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ملزم سے برآمد موبائل فون سے ملزم کے رابطہ کاروں کی معلومات لی جا رہی ہیں۔