شہرقائد میں ہونے والے جرائم میں صرف مرد ہی نہیں بلکہ خواتین بھی ملوث ہیں۔ کراچی میں پریڈی پولیس نے منشیات فروش کرنے پر والی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا
میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین کو پریڈی پولیس نے منشیات فروش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والی خواتین کی شناخت عقیلہ اور سائرہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین کے قبضے سے 600 گرام کرسٹال اور زر فروختی کی رقم 477000 برآمد کی۔
پولیس کے مطابق ملزمہ شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ منشیات فروشی کرتی تھیں۔ پولیس نے خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔