محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ سندھ بھر اور خصوصاً کراچی میں 27 ستمبر کو ایک اور اسپیل داخل ہونے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے 27 سے 2 اکتوبر تک شہرِ قائد میں بارش کا امکان رہے گا۔
Before the city says goodbye to #monsoon for the year, #Karachi will experience one more spell of rain starting from today.
Read: https://t.co/vfTEQayllI
— The Times of Karachi (@TOKCityOfLights) September 23, 2021
تفصیلات کے مطابق اس دوران تیز اور ہلکی بارشیں ہو سکتی ہیں، اور طوفانی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔
Recent situation at North #Karachi area after heavy #rain in the city 🌧#KarachiRain pic.twitter.com/GCc8YtmpC1
— The Times of Karachi (@TOKCityOfLights) September 23, 2021
رپورٹ کے مطابق میرپورخاص، بدین، تھر پارکر، ٹھٹھہ، شہید بے نظیر آباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، اور مٹھی کے علاوہ حیدر آباد میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ قلات، خضدار اور لسبیلہ میں بھی 28 ستمبر سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کا الرٹ جاری کر دیا ہے تاہم اسی اثنا میں کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیے صارفین 118 کال سینٹر، 8119 ایس ایم ایس اور کے الیکٹرک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور لائیو ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔