پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں زندہ مرغی اور اس کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی میں فی کلو زندہ مرغی کا بھاؤ 290 روپے ہے جبکہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 1 ہفتے میں 20 روپے بڑھی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں مرغی کا 1 کلو گوشت 420 سے 440 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت گزشتہ 1 ہفتے کے دوران 40 روپے تک بڑھی ہے۔
دوسری جانب کمشنر کراچی کی لسٹ میں زندہ مرغی کی قیمت 138 روپے فی کلو اور گوشت 214 روپے فی کلو ہے۔ لیکن زائد قیمتوں پر فروخت کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔