Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں مختلف مقامات پر عیدالضحٰی کی نماز کے اوقات کار

پاکستان میں عیدالضحٰی کل 10 جولائی بروز اتوار کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مختلف مقامات پر عیدالضحٰی کی نماز کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 

06:00

کراچی میں عیدالضحٰی کی نماز سب سے پہلے صبح 6 بجے ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد کے ایم سی بلڈنگ ، جامع مسجد فتح پٹیل پاڑہ، جامع مسجد سی پی برار سوسائٹی، جامع مسجد باب رحمت شادمان ٹاؤن، مدرسہ ربانیہ چھوٹا میدان ناظم آباد میں صبح 6 بجے نماز عید کے اجتماعات ہوں گے۔

06:15

جامع میمن مسجد بولٹن مارکیٹ، جامع مسجد کنز الایمان گرو مندر، جامع مسجد اللہ والی جیکب لائن، بدر مسجد پیپر مارکیٹ لائٹ ہاؤس، زینب مسجد جمشید روڈ، جامع مسجد گلستان غوثیہ چونا بھٹی رنچھوڑ لائن میں صبح سوا 6  بجے عید کی نماز ہوگی۔

جامع مسجد مسلم ٹاؤن سیکٹر ای 11 نارتھ کراچی، جامع مسجد میمن حیدر آباد کالونی جمشید روڈ، نور حبیب مسجد نیا آباد لیاری، جامع مسجد محمدی غوثیہ کالونی، اور جامع سلیمانی نزد کراچی سینٹرل جیل میں بھی صبح سوا 6 بجے عیدالضحٰی کی نماز ادا کی جائے گی۔

06:20

کے جی کے گراؤنڈ ایم اے جناح روڈ پرانی نمائش پر 6 بج کر 20 منٹ پر نماز عید کا اجتماع ہوگا۔ 

06:30

جامع میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار، جامع مسجد اسلام پورہ لیاری، محمدی مسجد میٹھادر، جامع مسجد رحمانی (لال مسجد) سیکٹر 12 ایل اورنگی ٹاؤن میں نماز عید کا وقت صبح ساڑھے 6 بجے رکھا گیا ہے۔

جامع مسجدصدیق اکبرؓ عقب نئی سبزی منڈی سپرہائی وے، جامعہ مسجد رحمانیہ پرانی سبزی منڈی نزد حسن اسکوائر، جامع مسجد مسلمانان پنجاب سوسائٹی گلزار ہجری اسکیم 33، جمشیدانصاری پارک نزد جامعہ مدنیہ اسلامیہ گلشن اقبال میں بھی صبح ساڑھے 6 بجے نماز عید کا اجتماع ہوگا۔

07:00

فیڈرل بی ایریا کی مرکزی عیدگاہ ٹی گراؤنڈ، قائد پارک جامع مسجد قادریہ ملیر، جامع مسجد خلفاء راشدین بلاک ڈی 13، جامع مسجد حنفیہ محمود آباد نمبر 3، صابری مسجد رنچھوڑ لائن، جامع مسجد یعقوبیہ ایف سی ایریا لیا قت آباد، جامع مسجد فاروق اعظم ؓ جامعہ اسلامیہ محمودیہ دوست محمد جونجھار گوٹھ نئی سبزی منڈی، جامع مسجد رحمانیہ بھینس کالونی لانڈھی میں صبح 7 بجے نماز عید ادا کی جائیگی۔

07:10

جامع مسجد ذکیہ پاپوش نگر ناظم آباد نمبر5 کراچی میں صبح 7 بج کر 10 منٹ نماز عید ادا کی جائے گی۔

07:15

جامع مسجد قدسیہ مدرسہ انوارالقرآن صدیقیہ ناظم آباد نمبر۲چھوٹامیدان میں سوا 7 بجے نماز عید کا اجتماع ہوگا۔

07:30

مرکزی جامع مسجد تھانوی جیکب لائن تھانوی، جامع مسجد کیماڑی جیکسن مارکیٹ، کچھی میمن مسجد گاڑی کھاتہ، جامع مسجد باغ ملیر بلاک سی، اویس قرنی مسجد منوڑہ ، جامع مسجد تقویٰ جھتیال گوٹھ نزد گلشن معمار، جامع مسجد مدنی صابوگوٹھ گھگھر پھاٹک، جامع مسجد درگاہ عبداللہ شاہ غازی کلفٹن، شارع فیصل عوامی مرکز پر صبح ساڑھے 7 بجے نماز عید ادا کی جائیگی۔

07:45

جامع مسجد طور، جامعہ عثمانیہ شیرشاہ، عید گاہ شہدائے میلاد بشارت پارک پریڈی اسٹریٹ لائنز ایریا ، جامعہ غوثیہ شیرازیہ قائد آباد بن قاسم میں 7 بج کر 47 منٹ پر نماز عید ادا کی جائے گی۔ 

08:00

عید گاہ امام احمد رضا ایچ ایم گراؤنڈ کورنگی نمبر 2،جامع مسجدفاروق اعظم اے ون اورنگی ٹاؤن، پیپلز گراؤنڈ لیا ری، جامع مسج دبسم اللہ کورنگی نمبر 6 پر صبح 8 بجے نماز عید کا اجتماع ہوگا۔

جامع مسجد مدینہ عیدو گوٹھ پپری میں صبح سوا 8 ، جامع مسجد نورانی بلوچ گوٹھ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 7 اے میں ساڑھے 8، جامع مسجد گلزار حبیب سولجر بازار میں 9 بجے جبکہ جامع مسجد قادریہ سولجر بازار میں 10 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts