کراچی میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کیلئے انتظامات مکمل، ٹریفک پلان جاری

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں محرم الحرام کے دوران جلوس اور مجالس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے۔ جلوس کے راستوں پر ٹریفک کی آمدورفت معطل رہے گی۔ متبادل روٹس سے متعلق ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔
 
کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے پلان جاری کیا گیا ہے۔  جمعرات 27 جولائی (8 محرم الحرام) کا جلوس نشتر پارک سے دوپہر ڈیڑھ بجے  شروع ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر پہنچ کر ختم ہوگا۔
 
آٹھ محرم کا جلوس نشترپارک سے شروع ہوکر سرشاہ نواز بھٹو روڈ،  محفل شاہ خراساں،  ایم اے جناح روڈ،  منسفیلڈ اسٹریٹ،   پریڈی اسٹریٹ،  دوبارہ  ایم اے جناح روڈ،  بابائے اردو روڈ،  نشتر روڈ،  بارہ امام،  الطاف حسین روڈ(پرانا نیپئر روڈ)،  ایم اے جناح روڈ،  بولٹن مارکیٹ،  بمبئی بازار اور  نواب محبت خانجی روڈ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچے گا۔
 
جمعہ 28 جولائی (9 محرم الحرام) کو صبح 9 بجے شیعہ علماء کا جلوس لیاقت آباد امام بارگاہ مارٹن روڈ  سے برآمد ہوگا اور  دوپہر 12 کے قریب نشتر پارک پہنچے گا، جہاں مرکزی مجلس ہوگی اور پھر یہ جلوس نشتر پارک سے شروع ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ، کھارادر میں اختتام پذیر ہو گا۔
 
نو محرم الحرام کا جلوس نشتر پارک، سر شاہنواز بھٹو روڈ، محفل شاه خراسان، ایم اے جناح روڈ، منسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ، تبت سینٹر و دوباره ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بینی بازار، کھارادر، نواب محبت خانجی روڈ سے حسینیه ایرانیان امام بارگاہ پہنچے گا۔
 
یوم عاشور 10 محرم الحرام بروز ہفتہ (29 جولائی) کو صبح ساڑھے 7 سے 9 بجے تک نشترپارک میں ایک بڑی مجلس منعقد ہوگی۔ جسکے بعد مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
 
یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک، سر شاہنواز بھٹو روڈ، محفل شاه خراسان، ایم اے جناح روڈ، منسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹر یٹ، تبت سینٹر، دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بینی بازار، کھارا در نواب محبت خانگی روڑتے حسینی ایرانیان امام بارگاہ پہنچے گا۔
 
ٹریفک پولیس کے جاری کردہ پلان کے مطابق جیسے ہی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہو گا شہر کی جانب سے آنے والی تمام ٹریفک کو سولجر بازار (بہادر یار جنگ روڑ)، کوسٹ گارڈ، انکل سریا چوک سے جو بلی یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
 
تمام ٹریفک جو ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہوگی اسے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا جبکہ تمام ٹریفک جو لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہوگی اسے تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ پرجیل روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
ان تمام گاڑیوں کو جیل چورنگی فلائی اوور تک جانے کی اجازت ہوگی اوریہ تمام گاڑیاں  جیل روڈ سے ہوتی ہوئی جمشید روڈ،  دادا بھائی نورجی روڈ، کشمیر روڈشاہراہ قائدین،  شاہراہ فیصل سے اپنی منزل مقصود کی جانب جا سکیں گی۔
 
اسی طرح وہ تمام ٹریفک جو کہ یونیورسٹی روڈکی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جائے گی،  اسے نیو ایم اے جناح روڈکی جانب سے آنے کی اجازت ہو گی۔ البتہ یہ گاڑیاں جیل فلائی اوور کے نیچے سے،  کشمیر روڈ   اور  سوسائٹی لائٹ سگنل سے ہوتی ہوئی براستہ شاہراہ قائدین سے شارع فیصل پرجا سکیں گی۔
 
وہ تمام ٹریفک  جو کہ سپر ہائی وے، گلبرگ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانا چاہے اسے لیاقت آباد نمبر10  سے ناظم آباد چورنگی نمبر2  کی طرف موڑ دیا جائے گا جو براستہ حبیب بینک فلائی اوور،  اسٹیٹ ایونیو روڈ،  شیرشاہ سے ماڑی پور تک جاسکے گی اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔
 
وہ تمام ٹریفک  جو کہ نیشنل ہائی وے کی جانب سے شہر کی طرف جانا چاہے  وہ براستہ شاہراہ فیصل یا  براستہ راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوائر، لیاقت آبادنمبر 10، ناظم آباد چورنگی نمبر2، حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور تک آنے کی اجازت ہو گی اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔
 
ہر قسم کی چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس تمام ٹریفک کو، بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
 
شاہراہ قائدین سے نمائش چوک کی جانب جانے والی تمام ٹریفک کو سوسائٹی لائٹ سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ سوائے ان گاڑیوں کے جسکے ونڈ اسکرین پر جلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چسپاں ہوگا۔
 
جب تک جلوس نہیں گزر جائے گا کسی بھی گاڑی کو ایم اے جناح روڈ، پریڈی اسٹریٹ جنکشن، ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے اجازت نہیں ہوگی۔ 
 
تمام ٹریفک جو گارڈن (چڑیا گھر کی طرف سے آغا خان روڈ کی طرف آئے گی) اس ٹریفک کو آغا خان روڈ ، انکل سربا اسپتال تک جانے کی اجازت ہوگی۔ کسی بھی گاؑڑی کو جلوس کے روٹ پر پر آنے اور گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
 
ٹریفک پولیس کی جانب سے جلوس میں شامل ہونے والے شرکاء کیلئے بھی راستوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ناظم آباد سے آنے والے شرکاء  لسبیلہ،  البیلا،  دائیں جانب گارڈن جماعت خانہ،  سولجر بازارنمبر 3 لائٹ سگنل سے نمائش کی جانب آسکتے ہیں۔
 
لیاقت آباد سے آنے والے تین ہٹی، جہانگیر روڈ، گرومندر سے نمائش، جبکہ سوسائٹی سگنل تا نمائش راستہ بھی جلوس میں شامل ہونے والے شرکاء کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ گلستان جوہر اور گلشن اقبال سے آنے والے یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی، کشمیر روڈ، سوسائٹی سگنل تا نمائش راستہ بھی جلوس کے شرکاء کیلئے مختص ہے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts