کراچی میں متوقع بارشیں، میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے رین ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر میئر کراچی بیرسٹرمرتضٰی وہاب نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔ تمام افسران کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے تمام متعلقہ محکمے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔ برسات میں  تمام افسران و اہلکار ڈیوٹی کیلیے موجود رہیں گے۔

مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ بارش کے بعد صورتحال معمول تک آنے تک افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے

انہوں نے کہا کہ انڈر پاسز میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے، کوشش کی جائے کہ بارش کے دوران انڈر پاسز میں پانی رکنے نہ پائے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کے انڈر پاسز سمیت شاہراہ فیصل پر شہید منور سہروردی انڈر پاس اور پمپنگ اسٹیشن کا دورہ بھی کیا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts