Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے عدالت کا جے آئی ٹی بنانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا۔ سیکریٹری داخلہ، پولیس حکام اور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کرتے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے مختلف علاقوں سے شہریوں کو لاپتا کرنے کے کیسز کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل محمد ادریس علوی ایڈووکیٹ نے اپنے موقف میں کہا کہ محمد علی صدیق واپس گھر پہنچ گیا، محمد علی صدیق کو عزیز آباد سے حراست میں لیا گیا تھا۔

درخواست گزار نے بتایا کہ سید ساجد علی یکم اگست کو کورنگی سے لاپتا ہوا، بیس، بائیس دن سے بھائی نہیں آیا، رکشہ چلاتا ہوں۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ گمشدگی کی ایف آئی ار درج نہیں ہوئی، روزگار کمانے میں لگوں یا ایف آئی آر کے پیچھے جاؤں۔

اہلیہ نے کہا کہ عمر فاروق کو نیو کراچی سے چار اگست کو حراست میں لیا،  پولیس اور کوئی ادارہ عمر فاروق کی گرفتاری کا نہیں بتا رہا۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ رضوان، وسیع اللہ سمیت چار شہریوں کو گلشن اقبال سے حراست میں لیا، شہریوں کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔

عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ رضوان اور وسیع اللہ کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی موثر تحققیات کرے۔ سیکریٹری داخلہ جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔

سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ، پولیس حکام اور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے پیش رفت رپورٹس طلب کرلیں۔ 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts