پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فلاحی ادارے جے ڈی سی کی جانب سے مفت بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے مفت بس سروس کا افتتاح کیا۔
کراچی کے فلاحی ادارے جے ڈی سی کی جانب سے شہر میں مفت بس سروس کا آغاز ہوگیا۔ ابتدائی طور پر شہر میں جے ڈی سی کی بسیں 2 روٹ پر چلائی جائیں گی۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے جے ڈی سی کے سربراہ ظفرعباس کے ہمراہ مفت بس سروس کا افتتاح کیا۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر مستحق افراد کی کفالت کیلئے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل بھی کی۔
افتتاح کے موقع پر گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ سے آج کراچی کے شہریوں کیلئے خوشی کا دن ہے فری بس سروس کا آغاز خوش آئند ہے کے ایم سے کے پاس جو بسیں ہیں وہ ہم ظفر عباس کو دے رہے ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ میں عوام کیلئے بسوں کے سفر کو فری کرنے کی تجویز موجود ہے ہم چاہتے ہیں ہورے سندھ میں فری پبلک سروس ہو جسکا خرچہ حکومت برداشت کرے۔
انہوں نے کہا کہ کم سے کم تنخواہ پچاس ہزار کرنے کیلئے خط لکھا ہے امید ہے بجٹ میں اسے منظور کروالیا جائے گا مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے مڈل کلاس طبقہ بہت متاثر ہوا ہے مہنگائی سے عام آدمی کے ساتھ ساتھ سفید پوش طبقہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔
جے ڈی سی کی جانب سے کراچی میں 2 روٹ پر بسیں چلائی جارہی ہیں۔ فری بس سروس کا پہلا روٹ سرجانی ٹاؤن سے ٹاور جبکہ دوسرا ملیر سے ٹاور تک رکھا گیا۔ جے ڈی سی کے سربراہ نے بسوں میں اضافے کے ساتھ کراچی میں مزید روٹس شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔