کراچی میں فراڈ کا نیا طریقہ، ڈبہ پیک موبائل بھی پرانے نکلنے لگے

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آئے روز شہریوں کو لوٹنے کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں اور اب فراڈ کرنے والوں نے معصوم عوام کی جیبیں خالی کرنے کیلئے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ بھاری رقم کے عوض خریدے جانے والے نئے ڈبہ پیک موبائل بھی پرانے نکلنے لگے۔

 

کراچی کا شہری مسرور ڈبہ پیک موبائل پرانے نکلنے پر عدالت پہنچ گیا، جسکی درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس بھی جاری کردئے ہیں۔ عدالت نے نجی کمیونیکشن اور معروف کمپنی کے سروس سینٹر سے جواب طلب کیا ہے۔

 

شہری نے عدالت میں درخواست جمع کراتے ہوئے استدعا کی کہ 21 جولائی شہر کی نجی کمیونیکشن سے 43 ہزار روپے میں نیا موبائل خریدا جس میں کچھ وقت کے بعد ہی سگنل کا مسئلہ آنے لگا۔

 

دکاندار نے موبائل واپس لینے سے انکار کیا تو مذکورہ کمپنی کے سروس سینٹر پر موبائل کو دکھایا گیا جہاں پر انکشاف ہوا کہ موبائل پہلے سے استعمال شدہ ہے۔

 

درخواست گزار نے عدالت سے نجی کمیونیکشن کے دکاندار پر 5 لاکھ 50 ہزار جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ درخواست کی ہے کہ عدالت معروف موبائل کمپنی کو نجی کمیونیکشن کے متعلقہ دکاندار کے خلاف کاروائی کا بھی حکم دے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts