کراچی میں غیرمقامی لوگ اسٹریٹ کرائم کررہے ہیں،مسائل کا حل جنوبی سندھ صوبہ کا قیام ہے، آفاق احمد

کراچی کے علاقے لانڈھی میں مہاجر قومی موومنٹ کے زیر اہتمام  بیت الحمزہ پر” شب آگاہی” کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس سے چیئر مین آفاق احمد نے خصوصی خطاب کیا۔


عوام سے خطاب میں آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ حکومتی متصبانہ رویے سے نجات اور مسائل کے حل کیلئے قوم کا ایک ہونا ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی میں غیر مقامی لوگ اسٹریٹ کرائم کر رہے ہیں جبکہ شہر میں تجاوزات کے نام پر مہاجروں کی املاک توڑی جارہی ہیں۔


 آفاق احمد نےمطالبہ کیا کہ کراچی میں جو غیر قانونی کچی آبادیاں قائم ہیں انہیں بھی توڑا جائے۔ہمارے پاس صرف ایک ہی آپشن ہے وہ ہے جنوبی سندھ صوبے کا قیام جسے حاصل کئے بغیر مسائل سے نجات ممکن نہیں۔


 آفاق احمد نے کہا کہ غیر قانونی سوسائٹیوں کو پانی، بجلی اور گیس کنکشن مل جاتے ہیں، کراچی کے افراد کو کنکشن کیلئے پیسے دینے ہوتے ہیں، اب کسی سوسائٹی کو بجلی، گیس، اور پانی کے کنکشن نہیں دیئے جائیں، مہاجروں کے ساتھ نا انصافی ختم کی جائے۔
Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts