Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی کا الزام، مصطفٰی کمال الیکشن کمیشن میں طلب

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے دوران ہنگامہ آرائی اور بیلٹ پیپرز پھاڑنے کے الزام میں پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

 

مصطفٰی کمال کو بذریعہ خط 22 جون بروز بدھ کی صبح 10 ای سی پی آفس اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ مصطفٰی کمال کو اپنے ہمراہ شواہد اور دستاویزات بھی لانے کا کہا گیا ہے۔ خط پریذائڈنگ آفیسر پولنگ اسٹیشن نمبر 87 زمانہ آباد، لانڈھی کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکام کی جانب سے پی ایس پی اور مصطفیٰ کمال پر ضمنی انتخاب 240 کے دوران الیکشن افسر کو تشدد کا نشانہ بنانے، تشدد اور بیلٹ پھاڑنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے میدان مارا تھا۔ پولنگ کا ٹرن آؤٹ 10 فیصد سے بھی کم ہے۔ کراچی میں پولنگ کے دوران سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق، جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

 

ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی)، پاک سرزمین  پارٹی سمیت 7 سیاسی جماعتوں اور 18 آزاد امیدوار مدمقابل تھے۔ جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لیا تھا۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts