کراچی میں شہریوں کو مسحور ( ہیپناٹائز) کرکے لوٹنے والے جعلی پیر سمیت 3 ملزمان گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رواں سال جرائم اور اسٹریٹ کرائم کی واداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جرائم پیشہ افراد نے شہریوں کو لوٹنے کیلئے نت نئے طریقے ڈھونڈ نکالے۔ کراچی پولیس نے شہرقائد میں لوگوں کو ہیپناٹائز کرکے لوٹنے والے ملزمان کو دھرلیا۔

 

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ ( ایس آئی یو ) پولیس نے نوسرباز گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا جنکی شناخت شاہ محمد عرف شان ، شاہد علی اور خادم حسین کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کا تعلق اندورن سندھ سے ہے جو کراچی آکر وارداتیں انجام دیتے تھے۔

 

ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق ملزمان اندورن سندھ سے کرایہ پر گاڑی لے کر کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں انجام دیتے تھے۔ ملزمان کا گروہ اپنے جعلی پیر کے ساتھ ملکر لوگوں کو پیپناٹائز کرکے سونا اور نقدی لوٹ لیا کرتے تھے۔ ملزمان نے گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، سچل اور شاہراہ فیصل کے علاقوں میں وارداتیں انجام دیں۔

 

ملزمان کے انکشافات پر متعلقہ تھانوں کو مذید کاروائی کیلئے آگاہ کردیا گیا ہے۔ تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ایسے واقعات کے درج مقدمات میں ملزمان سے تفتیش کرسکیں۔

 

ملزمان کے پاس سے مختلف لوگوں سے بٹوری ہوئے 8 لاکھ 27 ہزار روپے، 24 کلوگرام سونا ، 10 آرٹیفیشل چوڑیاں اور نوسربازی کے دوران استعمال ہونے والا سامان جس میں کیمیکل اور نشہ آور گولیاں سمیت دیگر سامان برآمد ہوا۔

 

ایس ایس پی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ ملزم خادم حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس سے قبل سہراب گوٹھ پولیس کے ہاتھوں بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts