کراچی کے علاقے شفیق موڑ اور ناگن چورنگی قریب اسٹریٹ کرائم کرنے والے ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ ایک ڈاکو تشدد کے باعث ہلاک ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں ناگن چورنگی کے قریب شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا اور اس ساتھی فرار ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ فرار ہونے والے اسکے ساتھی کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔
دوسری طرف کراچی کے علاقے مبینہ ٹاؤن کی پولیس کی کارروائی میں قتل میں ملوث ایک ملزم سفیان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سفیان کو کنیز فاطمہ سوسائٹی سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، ایس ایس پی کے مطابق ملزم نے 23 جون کی شب فیصل گبول نامی شہری کو قتل کیا تھا۔
ملزم واردات کے بعد لاش کار میں چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا، گرفتار قاتل فیصل گبول کا قریبی دوست تھا، مقتول نے ملزم کو ادھار رقم دی تھی، لین دین کے معاملے پر قتل کر دیا۔