شہرقائد ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث گرمی کی شدت مزید بڑھادی ہے۔ کراچی میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی، گرم اور خشک ہوا کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق شہرقائد میں دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور گرم او خشک ہوا کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
گرمی کی یہ شدید لہر یکم اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ جسکے بعد سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث درجہ حرارت میں کچھ کمی متوقع ہے۔ چيف ميٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے اپريل کے آخر ميں ہيٹ ويو کا امکان بھی ظاہر کیا ہے البتہ رمضان المبارک کے آغاز میں موسم بہتر رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 8 اپریل کے بعد ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ گرمی کی یہ شدید لہر کی وجہ افغانستان میں ہائی پریشر ایریا بننےسےکراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہوا۔