Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں شدید حبس اور گرمی، آج دوپہر کے بعد بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے۔ شہرقائد میں اس وقت شدید گرمی اور حبس کا راج ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج 24 گھنٹے کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت شدید گرمی اور حبس ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 36 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے۔

ہوا کا کم دباؤ راجستھان اور مشرقی سندھ میں موجود ہے۔ کراچی میں آج دوپہر کے بعد بعد بارش برسانے والے بادلوں کی تشکیل متوقع ہے جو شہر میں برس سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے قبل شہر میں آندھی بھی چل سکتی ہے۔

 

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts