کراچی کے نجی شاپنگ مال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ تھوڑی سی بے دیہانی اور لاپرواہی بڑے حادثہ کا سبب بن گئی۔ بجلی سے چلتے زینہ میں پاؤں پھنسنے کی وجہ سے معصوم بچہ معذور ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں دو تلوار پر قائم نجی شاپنگ مال میں لگے ایسکلیٹر نے بچے کو معذور کردیا۔ شاپنگ مال کے ایسکیلیٹر میں پھنس کر بچے کی ٹانگ شدید زخمی ہوئی اور بچہ معذور ہوگیا۔
تین سالہ محمد امان رضا شاپنگ مال میں چھٹی کے روز کھیلنے کے لیے گیا اور اس دوران اس کی ٹانگ ایسکلیٹر میں پھنس گئی۔ تین سالہ بچہ محمد امان رضا ایسکیلیٹر میں کافی دیر تک پھنسا رہا۔
محمد امان رضا کے والد نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسکیلیٹر کا بٹن خراب تھا جس کی وجہ سے مشین کو نہیں روکا جاسکا جب کہ شاپنگ مال کی انتظامیہ نے نہ ہی ایمبولینس بلائی اور نہ ہی کسی کو اطلاع دی۔ معصوم بچے کے والد نے حکام سے مطالبہ کیا کہ نجی شاپنگ مال کی انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔