Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں شارع فیصل پر بینرز اور پرچم لگانے پر پابندی عائد

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کی مرکزی شاہراہ شارع فیصل کو خوبصورت بنانے اور بیرون ملک سے آنے والوں کو بہتر تاثر دینے کے لئے شہری انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

 

کراچی کی شہری انتظامیہ نے شارع فیصل پر سیاسی و مذہبی بینرز اور پرچم لگانے پر پابندی عائد کردی۔ پہلے سے موجود بینرز اور پرچموں کو اتارا جارہا ہے۔

 

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق میونسپل کمشنر  افضل زیدی کی جانب سے شارع فیصل پر لگے سیاسی و مذہبی جماعت کے بینرز، پرچم اور غیر ضروری اشتہارات ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

 

میونسپل کمشنر نے اپنے حکم میں کہا ہےکہ شارع فیصل شہر کی مرکزی شاہراہ ہے جو شہریوں کو کاروباری مراکز اور مختلف حصوں کو جانے والی شاہراہوں سے جوڑتی ہے۔

 

شہر کی اہم شاہراہ پر کسی سیاسی و مذہبی جماعت کو پرچم یا بینر لگانے کی اجازت نہیں ہو گی جب کہ احکامات کے خلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 دوسری جانب اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد شارع فیصل پر لگے مختلف بینرز اور پرچم ہٹانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

 

واضح رہے شارع فیصل ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی مرکزی شارع ہے، جس پر کئی کاروباری مراکز کے دفاتر وغیرہ موجود ہیں جبکہ بیرون ملک سے آنے والوں کو بھی کسی بھی مقام پر جانے کیلئے اسی شارع کا استعمال کرنا ہوتا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts