کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری 1205 روپے کی ہوگئی، دیگر شہروں میں سیمنٹ سستا ہوگیا

ملک بھر میں گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی۔ ادارہ شماریات نے 18 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے اعداد و شمار جاری کردئے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی۔ شہرقائد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت میں 1 ہزار 205روپے ہوگئی۔

حیدر آباد میں ایک ہزار 180، سکھر میں 1 ہزار 250، لاڑکانہ میں 1 ہزار173، کوئٹہ میں 1 ہزار 200 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1 ہزار150 روپے ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1 ہزار 205 روپے، راولپنڈی میں 1 ہزار 199 روپے گجرانوالہ میں 1 ہزار260، سیالکوٹ میں 1 ہزار260، لاہور میں 1 ہزار280، فیصل آباد میں 1 ہزار260، سرگودھا میں 1 ہزار 223، ملتان میں 1 ہزار 234، بہاولپور میں 1 ہزار 250، پشاور میں 1 ہزار200 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1 ہزار 180 روپے ریکارڈ کی گئی۔
 
اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1 ہزار 188روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.27 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1 ہزار 191 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1 ہزار232 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.53 فیصد کم ہے۔پیوستہ ہفتے میں ملک میں شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1 ہزار238 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts