کراچی میں سوتیلے بیٹے نے دوران نماز ماں کو قتل کردیا

کراچی کے علاقے سعود آباد میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سوتیلے بیٹے نے ماں کو دوران نماز چھری کے وار سے قتل کردیا۔

 

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعود آباد میں آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب گھر میں اظہرہ نامی خاتون کو سوتیلے بیٹے نے دوران نماز چھری کے وار سے قتل کردیا، پولیس نے قتل میں ملوث 17 سالہ ملزم زین کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے چند ماہ قبل دوسری شادی کی تھی، واقعہ کے وقت گھر میں مقتولہ، ملزم اور اس کا چھوٹا بھائی موجود تھے۔

 

والد نے پولیس کو بتایا کہ آج چھوٹے بیٹے کی سالگرہ تھی، اظہرہ نے زین کو کیک لانے کیلئے پیسے دیئے، زین کیک کے بجائے چھری لے آیا، اور اس سے ماں کو قتل کردیا۔ مقتولہ کے شوہر کامران کا کہنا تھا کہ زین آئے روز گھر میں جھگڑا کیا کرتا تھا۔

 

پولیس نے وردات میں ملوث آلہ برآمد کرلیا ہے اور ملزم زین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جسکے خلاف اب قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زین والد کی اظہرہ نامی خاتون کے ساتھ دوسرے شادی سے ناخوش تھا۔

 

سترہ سالہ زین نے موقع پاکر چھری کے وار کرکے اظہرہ نامی خاتون کو قتل کردیا۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts