کراچی میں سندھ حکومت کی پیپلز بس سروس کا آغاز پیر سے ہوگا، شرجیل میمن

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پیپلز بس سروس کے آغاز کی پھر تاریخ دے دی۔ سندھ حکومت کی پیپلز بس کراچی کی سڑکوں پر پیر سے رواں دواں ہوگی۔

 

صوبائی وزیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلز بس سروس پیر سے کراچی میں اپنے آپریشنز کا آغاز کرے گی۔ سندھ حکومت کی پیپلز بس سروس شہر کراچی کے 7 مختلف روٹس پر چلائی جائے گی۔

 

واضح رہے پیپلز بس سروس کا افتتاح 21 جون کو ہونا تھا لیکن شہر میں متوقع بارش کے پیش نظر بس سروس کا افتتاح ملتوی کردیا گیا تھا۔

 

پیپلز بس سروس کے پہلے مرحلے میں سندھ حکومت نے 140 بسیں خریدی ہیں۔ ان میں سے 130 بسیں کراچی میں جبکہ 10 بسیں لاڑکانہ میں چلائی جائیں گی۔

 

سندھ حکومت کے اعلان کے مطابق پہلے مرحلے ميں پيپلز بس سروس شہر کے 7 روٹس پر مسافروں کو سفر کی جديد اور سستی سہولت فراہم کریں گی۔

 

پیپلز بس سروس کا پہلا روٹ ماڈل کالونی ملیر کینٹ سے ٹاور تک ہوگا جبکہ ناگن چورنگی سے کورنگی انڈس اسپتال، ناگن چورنگی سے سنگر چورنگی، نارتھ کراچی سے ڈاک یارڈ تک بسیں چلیں گی۔

 

سرجانی ٹاؤن سے مسرور بیس، اورنگی ٹاؤن سے سنگر چورنگی اور موسميات سے بلديہ ٹاؤن تک بھی پیپلز بس سروس کا  روٹ ہوگا۔ ان جدید بسوں ميں بیک وقت اسی افراد سفر کرسکتے ہيں۔

 

پہلے مرحلے ميں پيپلز بس سروس کی 240 بسوں میں سے 120 بسیں کراچی پہنچی ہیں جو شہر کے 7 مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی، ان بسوں کا کم ازکم کرایہ 25 روپے اور زيادہ سے زيادہ 60 روپے ہوگا۔

 

 

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts