کراچی میں سمندری ہوائیں بند، درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز کرگیا

شہرقائد میں موسم گرما کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ سمندری ہوائیں بند ہونے سے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کی پیشگوئی کردی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چلنے والے سمندری ہوائیں بند ہوگئی ہیں جسکے باعث گرمی کا احساس موجودہ درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کیا جارہا ہے۔ آنے والے تین سے چار دنوں تک گرمی کی شدت میں مذید اضافہ ہوگا۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق کے رات کے وقت کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت شہر قائد کا درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ہے جبکہ 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

 

کراچی میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں مذید اضافہ دیکھا جائے گا۔

 

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے دوران بھی شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ رمضان میں ہیٹ ویوو کی ایک سے دو لہر بھی آنے کا امکان موجود ہے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts