کراچی میں سمندری بادلوں سے مطلع جزوی ابرآلود، موسم خوشگوار رہنے کا امکان

کراچی میں سمندری بادلوں کی آمد کے باعث شہر  کا موسم خوشگوار  رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے اور ہواؤں کی رفتار 18کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار نے شہر کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ کراچی میں سمندری بادلوں کی آمد ہے جس کے سبب آج مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خوشگوار رہے گا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سمندری ہوائیں 25 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلتی رہیں گی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts