ڈی آئی جی پی ویسٹ زون ناصر آفتاب نے منگھوپیر میں ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کی سیکیورٹی اقدامات کے سلسلہ میں خصوصی اجلاس طلب کیا جس میں ایس ایس پی ویسٹ کرنل ارشاد، رینجرز ویسٹ، اے ڈی ایم ویسٹ، ایس ای ڈی ایم سی ویسٹ ایس پی ٹریفک، ایس پی 15، ایس ڈی پی او منگھو پیرپاکستان بازار، ایس ایچ اوز منگھوپیرپاکستان بازار، ایس او ٹریفک، زیڈ ٹی آئی بی انچارج ویسٹ زون، ڈی آئی بی انچارج ویسٹ، ایچ ایم منگھو پیر پاکستان بازار،بم ڈسپوزل اسکواڈانچارج ویسٹ، ایس او ڈبلیو فائیر بریگیڈ ویسٹ، کراچی الیکٹرک کے نمائندوں کے علاوہ تبلیغی اجتماع کے سربراہ عبدالوہاب،سہیل اور مرسلین نے شرکت کی۔
اجتماع 27جنوری عصر تا 29جنوری تک ہوگا جبکہ 30جنوری کو صبح دعاکے بعد تبلیغی اجتماع اختتام پذیر ہوگا۔تبلیغی اجتماع کے امیر عبدالوہاب نے ڈی آئی جی ویسٹ زون کو اجتماع میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔ اجتماع گاہ میں کوئی بھی شخص بغیر ماسک کے داخل نہیں ہوگا اور ایک بار اجتماع گاہ میں آنے کے بعد واپسی کی اجازت نہیں ہوگی۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا اور سینیٹائز بھی کرایا جائے گا۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون نے سیکیورٹی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ اجتماع گاہ کو 24گھنٹے سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ پولیس کیمپ قائم کئے جائیں گے جس میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایس پی موجود ہوں گے۔ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوزمنگھوپیر اور پاک بازار ایس پی کی معاونت کریں گے۔ہرقسم کے پتھارہ ریڑھی وغیرہ کو اجتماع گاہ سے 100 میٹر دو ر رکھا جائیگا۔ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کے لئے ٹریفک عملہ تعینات ہوگا۔
شہری نمائندوں نے بھی بھرپورتعاون کا یقین دلایا ہے۔راستوں کو کلیئر رکھا جائیگا۔مناسب روشنی کا انتظام اور نئی سڑکوں کی تعمیر بھی کی جائے گی۔ڈی آئی جی ویسٹ زون کے مطابق حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے ایک جامع پلان دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا جارہا ہے جس پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔