کراچی میں سالانہ تبلیغی اجتماع کا آج سے آغاز، تیاریاں مکمل

منگھوپیر کراچی میں عالمی تبلیغی جماعت کا سالانہ آجتماع آج بعد نماز عصر شروع ہوگا۔ تین روزہ اجتماع اتوار کی صبح تک جاری رہے گا۔ اجتماع میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے جنکی آمد کا سلسلہ گزشتہ روز سے ہی شروع ہوگیا تھا۔ سالانہ اجتماع کے لئے 120 ایکٹر سے زائد رقبہ پر اجتماع گاہ بنائی گئی ہے۔

 

اجتماع میں شرکت کرنے والے تمام افراد تک آواز پہنچانے کے لئے ہزاروں لاؤڈ اسپیکر لگائے گئے ہیں۔ بجلی کا انتظام کرلیا گیا۔ لوڈ شیڈنگ کی صورت میں اسٹینڈ بائی جنریٹر بھی اجتماع گاہ پہنچادئے گئے ہیں۔ شرکاء کی رہنمائی کے لئے اجتماع گاہ میں نقشے بھی آویزاں ہیں جسکے ذریعے شرکاء اپنے حلقہ تک پہنچ سکتے ہیں۔

 

اجتماع گاہ میں ایک ہزار سے زائد ٹینٹ لگائے گئے ہیں جن کے ساتھ نمبرز اور علاقائی بینرز آوایزاں کئے گئے ہیں۔ دھول مٹی سے بچاؤ کے لئے مخصوص قسم کا گھاس ارزاں نرخوں پر دستیاب ہے۔ اجتماع گاہ کے اطراف موجود کنویں دوبارہ بورنگ بھی کردی گئی ہے جبکہ قریبی موجود ہائیڈرینٹ سے پانی کے ٹینکر بھی منگوائے جائیں گے۔

 

اجتماع گاہ کے اطراف 15 مرکزی گیٹ ہیں۔ جنہیں مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گیٹ کے حساب سے بیت الخلاء قائم کئے گئے ہیں۔ سیوریج کی نکاسی کے لئے واٹر بورڈ اور ڈی ایم سی کی گاڑیاں سروس فراہم کریں گی۔ 10 سے زائد مقام پر وضو خانے بنائے گئے ہیں، ایک وضو خانے پر بیک وقت 5000 افراد وضو کرسکتے ہیں۔

 

اجتماع گاہ کا اندرونی نظام تبلیغی جماعت کے رضاکار سنبھالیں گے۔ 40 ہزار سے زائد رضا کار 3 شفٹوں میں فرائض انجام دیں گے جبکہ اجتماع کے دوران پولیس کی جانب سے بھی 3 شفٹوں میں ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر مامور رہیں گے۔ رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔

 

اجتماع گاہ کے پاس پولیس کی 100 موبائل ، 7 بکتر بند گاڑیاں ، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس بھی موجود رہیں گی۔ آج شروع ہونے والے اجتماع میں عصر کے بعد کوئٹہ رائیونڈ مرکز سمیت دیگر مبلغین بیانات کریں گے ، ہر روز عشاء کے بعد بزرگوں کی جانب سے اگلے روز بیانات کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا۔


اجتماع آج بعد نماز عصر شروع ہوگا جو 29جنوری تک جاری رہے گا۔ اجتماع کا اختتام اتوار کو صبح دعاکے ہوگا۔ تبلیغی اجتماع کے امیر عبدالوہاب نے ڈی آئی جی ویسٹ زون کو اجتماع میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔ اجتماع گاہ میں کوئی بھی شخص بغیر ماسک کے داخل نہیں ہوگا اور ایک بار اجتماع گاہ میں آنے کے بعد واپسی کی اجازت نہیں ہوگی۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا اور سینیٹائز بھی کرایا جائے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts