کراچی میں رینجرز کا جرائم کی روک تھام، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سخت کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

سندھ رینجرز نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام کیلئے سخت کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی جی رینجرز میجر اظہروقاص کی زیرصدارت کراچی میں سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں شہر کی امن و امان کی صورتحال، اسٹریٹ کرائم، اسنیچنگ، اینٹی اسمگلنگ، پانی کی چوری اوردیگر جرائم کی روک تھام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے انخلاء کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں جرائم کی روک تھام، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء، غیر قانونی اسلحے کی نمائش  کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشترکہ کومبنگ آپریشن، بین الصوبائی چیکنگ پوائنٹس پراسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مربوط لائحہ عمل مرتب کیاگیا۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts