کراچی میں چند روز قبل ہونے والی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر قائد میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اس سال کی سرد ترین رات رہی جب شہر کا پارہ 10 ڈگری سے بھی نیچے گرگیا۔ رات کے اوقات میں کراچی کا درجہ حرارت 9.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ لہر اگلے 5 سے 6 روز جاری رہنے کا امکان ہے۔ اگلے چوبیس گھنٹوں میں بھی کراچی کا موسم خشک اور رات میں مزید سرد رہنے کا امکان ہے۔ آج رات بھی پارہ سنگل ڈیجیٹ میں جاسکتا ہے۔ شہر قائد میں یخ بستہ ہواؤں کا بھی راج ہے۔ کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔