کراچی میں جمشید روڈ پر پیٹرول پمپ پر لوٹ مار کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے صدر میں سہراب روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان پیٹرول پمپ پر لوٹ مار میں ملوث تھے۔

جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مطابق گشت پر مامور پولیس نے موٹر سائیکل سوار 2 مزمان کو رُکنے کا اشارہ کیا جس کے جواب میں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی ہوا۔

ملزمان کی شناخت تنظیم عرف ہیلی کاپٹر اور تنویر کے نام سے ہوئی جن کے خلاف محمود آباد، ٹیپو سلطان اور بلوچ کالونی تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گزشتہ روز جمشید روڈ پر پیٹرول پمپ سے رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تھے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts